1 / 14 Next Page
Information
Show Menu
1 / 14 Next Page
Page Background

Page 1

The Islamic Bulletin

The Purpose Of Life in Urdu

مقصد حیات

کرے کہ ہماری حقیقی زندگی کے مقصدکو اور سچائی کو اس دنیا

کے سامنے لائے ۔ بدقسمتی سے جب ہم بہت سے لوگوں سے سوال

کرتے ہیں کہ “آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے”، جو کہ ایک بنیادی

اور اہم سوال ہے، وہ آپ کو نہیں بتائیں گے کہ کیا ان کے اپنی

زندگی کے بارے میں مشاہداتی اور تجزیاتی وجوہات کے نتائج ہیں۔

بہت بار تو یہ یقیناً آپ کو کہیں گے کہ فلاں یہ کہتا ہے اور فلاں

یہ کہتا ہے اور آپ کو بتائیں گے عام طورپر لوگ کیا سمجھتے ہیں۔

میرے والدکہتے تھے کہ زندگی کا مقصد وہی ہے جو پادری زندگی

کا مقصد بتائے جو میرے اساتذہ اسکول میں بتائیں یا جو میرے دوست

بتائیں۔

اگر میں کسی سے کچھ کھانے کا مقصد پوچھوں ، “کیوں ہم کھاتے

ہیں؟” بہت سے لوگ صرف ایک لفظ میں جواب دیں گے کہ “یہ

ہماری غذا ہے” کیوں کہ غذا ہماری زندگی کو قائم رکھتی ہے۔ اگر

میں کہوں کہ “ہم کیوں کام کرتے ہیں”، وہ کہیں گے کہ کیوں کہ یہ

ضروری ہے ہمارے لیے اور اس کے ذریعے ہم اپنی اور اپنے کنبے

کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔ اگر میں کسی سے پوچھوں کہ

وہ کیوں سوتے ہیں، وہ کیوں نہاتے ہیں، وہ کیوں کپڑے پہنتے ہیں

وغیرہ وغیرہ وہ جواب دیں گے کہ – “یہ عام ضروریات تمام انسانوں

کے لیے۔” ہم اس طرح کے سینکڑوں سوالات پوچھ سکتے ہیں اور

کسی بھی زبان میں اور دنیا میں کسی بھی جگہ ہر ایک سے ایک ہی

جیسے جوابات حاصل ہوں گے ، بالکل اسی طرح کہ جب ہم سوال

کرتے ہیں کسی سے کہ زندگی کا حاصل اور زندگی کا مقصد کیا

ہے؟ تو ہم کیوں مختلف جوابات حاصل کرتے ہیں؟ کیوں کہ لوگ

الجھے ہوئے ہیں، وہ حقیقت میں نہیں جانتے، وہ اندھیروں میں بٹھک

رہے ہیں۔ بجائے اس کے کہ وہ بتائیں کہ ہم نہیں جانتے وہ ایسے

جوابات دیتے ہیں جو ایسا لگتا ہے کہ پہلے سے ترتیب دیئے گئے

ہیں۔

چلیں اس بارے میں سوچتے ہیں۔ کیا اس دنیا میں ہماری زندگی کا

مقصد صرف کھانا، سونا ، لباس پہننا، کام کرنا ، کچھ حاصل کرنا

اور خود کو خوش رکھنا ہے؟ کیا یہی ہمارا مقصد ہیں؟ ہم کیوں پیدا

ہوئے؟ ہمارے ہونے کا مقصد کیا ہے؟، اور کیا راز چھپاہے اس

مخلوق کو پیدا کرنے اور اس زبردست کائنات کو تخلیق کرنے میں ؟

!ان سوالوں کے بارے میں سوچئیے

کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ ثابت نہیں ہوتا کہ کوئی خدا کی حقیقت

ہے، یہ بھی ثابت نہیں ہوتا کہ کہیں خدا ہے، اس بات کے بھی ثبوت

نہیں ہیں کہ یہ کائنات وجود میں آنے کا خدا کو کوئی مقصد ہے۔

جو لوگ اس طرح سوچتے ہیں – اور جو کہتے ہیں کہ دنیا ایسے ہی

وجود میں آگئی۔ بس ایک بہت بڑا دھماکہ – اور اتنی زبردست دنیا

اپنی تمام مخلوقات اور خوبصورتی کے ساتھ وجود میں آگئی۔ اور

وہ کہتے ہیں زندگی کا کوئی خاص مقصد نہیں ہے اور یہ کہ یہ ثابت

نہیں ہوسکتا کہ خدا ہے یا کوئی مقصد یا کوئی خدا کا مقصد ہے اس

دنیا کو وجود میں لانے کے لئے چاہے منطق یا سائنس سے ۔

یہاں میں قرآن پاک کی چند آیا ت پڑھنا چاہوں گا جو کہ ہمارے

موضوع سے متعلق ہیں۔

آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں اور رات دن کے ہیر پھیر میں “

یقیناً عقلمندوں کے لئے نشانیاں ہیں۔ جو اللہ تعالیٰ کا ذکر کھڑے

اور بیٹھے اور اپنی کروٹوں پر لیٹے ہوئے کرتے ہیں اور آسمانوں

وزمین کی پیدائش میں غوروفکر کرتے ہیں اور کہتے ہیں اے ہمارے

پروردگار! تو نے یہ بے فائده نہیں بنایا، تو پاک ہے پس ہمیں آگ

190:191

: آیات نمبر

3

کے عذاب سے بچا لے۔” (قرآن سورۃ

)

یہ میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے کہ مجھے یہاں کچھ کہنے کا

موقع ملا۔ اور میں کہنا چاہتا ہوں کہ یہ ایک لیکچر نہیں ہے ۔۔۔ میں

نہیں سمجھتا کہ میں لیکچر کی تیار ی کر کے آیا ہوں۔ لیکن یہ

ایک قسم کی ۔۔۔ نصیحت ہے میرے لیے بھی۔ کیوں کہ میں نے

خود اپنے سامنے رکھی کرسیوں پر بیٹھ کر دیکھا ہے ۔ صرف چند

ہی دنوں پہلے ، چند سالوں پہلے، کچھ لمحوں پہلے – میں بالکل

یہیں بیٹھا تھا جہاں آپ بیٹھے ہیں۔ عیسائی، غیر مسلم ، کوئی بھی

قومیت - اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ ایک انسان جو کہ اسلام سے

واقف نہیں ہے۔ اور کسی لمحے پر، میں بھی ایک تھا جو حقیقت میں

زندگی گزارنے کا مقصد نہیں جانتا تھا۔

لٰہذا اس نوٹ کے ساتھ میں آپ سے گزارش کروں گا کہ سوچئیے

کہ میں آپ سے کیا کہ رہا ہوں آپ کی معلومات کے لئے اور بطور

نصیحت ، نہ کہ لیکچر۔ یہ معلومات جو کہ میں آپ کو دینا چاہتا ہوں

جو کہ ہوسکتا ہے کہ تھوڑی زیادہ ہو۔ جب آپ سمجھے گے کہ

انسان کے ذہن کی صلاحیت اور اس میں جمع ہونے والی معلوما ت

اور کیسے وہ اس معلومات سے حل نکلاتا ہے تو آج کی معلومات

کے چند صفحات آپ کو بوجھ معلوم نہ ہوں گے۔

یہ میری ذمہ داری ہے کہ آج کی بحث کا موضوع میں آپ کو

بتاؤ - ہماری زندگی کا مقصد کیا ہے ؟ اور میں آپ سے سوال کرنا

چاہوں گا کہ آپ اسلام کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟ میرا مطلب ہے

کہ – کیا آپ واقعی اسلام کو جانتے ہیں؟ نہیں ، کیا سنا ہے آپ نے

اسلام کے بارے میں؛ نہیں، کیا دیکھا ہے آپ نے کچھ مسلمانوں

کو کرتے ہوئے، لیکن کیا جانتے ہیں آپ اسلام کے بارے میں؟

یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے موقع ملا کہ میں

شروع کرو اس بات سے کہ آپ سب کی برابر ذمہ داری ہے ۔۔۔

اور یہ ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے کھلے دل اور کھلے ذہن کے ساتھ

پڑھیں اور سنیں۔

یہ دنیا تعصب اور تہذیبی رسم و رواج میں ڈوبی ہوئی ہے یہ کسی

انسان کے لئے بہت مشکل ہے کہ وہ کچھ لمحات سوچنے کے

لیے نکالے۔ اپنی زندگی کے مقصد کے بارے میں سوچے ۔ کوشش