Previous Page  14 / 14
Information
Show Menu
Previous Page 14 / 14
Page Background

Page 14

The Islamic Bulletin

The Purpose Of Life In Urdu

پڑھنا شروع کردیا۔ ایسا لگا کہ جیسے میرے دل پرسے کچھ

ہٹ رہا ہے۔ مجھے کچھ بدلتا ہوا محسوس ہوا۔ میں نے اسلام

کی سچائی دیکھی۔ کیا تھا جس کے خلاف میں برسوں سے

لڑ رہی تھی۔

اس رات میں نے صرف ایک خدا سے دعا کی، نہ

تو یسوع سے نہ مریم سے، نہ فرشتے سے، نہ بزرگ سے

اور نہ ہی روح القدس سے۔ بس میں روئی اور خدا سے

رہنمائی مانگی۔ میں نے دعا کی کہ اگر اسلام صحیح ہے

تو مہربانی فرما کر میرے دل و دماغ پر اس کو مرغوب

کردے۔ میں سونے چلی گئی اور اگلی صبح میں اٹھی اور

میں نے اپنے بیٹے کو بتایا کہ میں اسلام قبول کرنے لئے

تیار ہوں۔ وہ حیران ہوگیا۔ ہم دونوں نے رونا شروع کردیا۔

میری بیٹی اور میری پوتیوں کو بلایا گیا انہوں نے دیکھا کہ

جب میں شہادت نامہ (مسلمانوں میں اللہ کے ایک ہونے اور

محمد صلٰی اللہ علیہ وسلم کے اللہ کا پیغمبر ہونے پر ایمان کا

اعلان ہے) جو کہ عربی، اطالوی اور انگریزی زبانوں میں

جمع کروایا۔

أشهد أن لا إله إلاَ الله و أشهد أن محمد رسول الله

کوئی معبود نہیں سوائےاللہ کے اور محمد صلٰی اللہ علیہ

وسلم اللہ کے رسول ہیں

کلمہ شہادت مسلمانوں کا اعلان ہے کہ وہ خدا کے

ایک ہونے پر ایمان رکھتے ہیں اور ایمان رکھتے ہیں کہ

محمد صلٰی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول اور پیغمبر ہیں۔ میں

نے خود میں ایک مختلف عورت محسوس کی۔ میں خوش

تھی جیسے کسی نے میرے دل پر سے اندھیرے کے پردے

ہٹادیئے ہوں۔ ہر ایک جو مجھے پہچانتا تھا وہ یقین نہیں

کرسکتا تھا کہ میں مذہب تبدیل کر چکی تھی۔ بعض اوقات

ہم اس پر یقین نہیں رکھتے! لیکن اسلام بہترین، پرامن اور

پرسکون مذہب ہے۔

میرے بیٹے کے امریکہ واپس لوٹ جانے کے بعد،

میں نے سیکھا کہ کس طرح سورہ فاتحہ کی عربی میں

تلاوت کرتے ہیں اور سیکھنا شروع کیا کہ کیسے نماز ادا

کی جاتی ہے۔ میری زندگی جاری ہے جیسے پہلے تھی

سوائے اس کے کہ اب میں مسلمان ہوں۔ مجھے ہمیشہ اچھا

لگتا ہے کہ میں اپنے خاندان میں اپنی بیٹی کے ساتھ تقریبات

میں، معاشرتی تقاریب میں بھی حصہ لوں۔ میں اپنے خاندان

اور دوستوں کی شادی ، حنا اور عقیقہ (نومولود بچے کا

نہلانا) کی تقریبات اورکسی کی تدفین میں شامل ہونا چاہتی

مہینے بعد میرا ایک تدفین

6

تھی۔ اسلام قبول کرنے کے

میں جانا ہوا، وہاں میں واقعی جذباتی ہو گئی اور مجھے

پھر پتا چلا کہ اسلام کتنا خوب صورت مذہب ہے۔ ایک

جوان لڑکا بیماری کی وجہ سے مر گیا تھا۔ جیسے کہ میری

بیٹی تعزیت پرجانے کے لیے تیار ہو رہی تھی کہ میں نے

اس سے پوچھا کہ کیا آپ اس خاندان کے لوگوں کو اچھی

طرح جانتی ہو۔ اس نے جواب دیا کہ وہ نہیں جانتی۔ میں

نے کہا «تو پھر کیوں جا رہی ہو؟» «کیوں کہ وہ خاندان

پریشانی میں ہے، اور یہ ہماری اسلام میں ذمہ داری ہے کہ

ہم وہاں جائیں اور ان سے پوچھیں کہ اگر ہم ان کی کوئی

مدد کرسکیں»۔ میں نے فیصلہ کیا کہ میں اپنے کپڑے تبدیل

کروں اور اس کے ساتھ جاؤں۔ میں اپنی بیٹی کے ساتھ گئی

اور لڑکے کے گھر والوں کے ساتھ ہم نے تعزیت کی اور

میں حیرت زدہ رہ گئی اتنے بہت سے لوگوں کی شرکت

کو دیکھ کر۔ میں حیران تھی کہ اتنے بہت سے لوگ یہاں

آئے اہل خانہ کی مدد کرنے کے لیے۔ میں نے متاثرہ خاندان

کو دیکھتے ہوئے سوچا کہ کتنا خوبصورت مذہب کہ کتنے

لوگ اپنی زمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے متاثرہ خاندان

کی مدد کرنے کے لئے یہاں آئے۔ اور یہ تو ایک واقعہ تھا،

اور بھی کئی موقعوں پر مسلمان اپنی ہمدردی دیکھاتے ہیں

جو کہ اسلام کی خوبصورتی کو ظاہر کرتی ہے۔

سال ہو گئے ہیں الحمد

8

اب مجھے مسلمان ہوئے

اللہ۔ جب سے اب تک میں دو مرتبہ اپنے بیٹے اور بیٹی

کے ساتھ عمرے کرچکی ہوں۔ میں نےاور میری بیٹی اور

بیٹے نے کعبہ (سعودی عرب کے شہر مکہ میں واقع ہے)

اور مدینے میں حضرت محمد مصطفٰی صلٰی اللہ علیہ وسلم

ویں سالگرہ منارہی ہوں

57

کی مسجد دیکھی۔ میں اب اپنی

الحمد اللہ۔ بعض اوقات میں اپنے ماضی پر نظر ڈالتی ہوں

تو میں نے اپنے بیٹے کو مشکلات اور صدمہ سے دوچار

کیا لیکن میرا بیٹا میری خدمت اورمیرے اسلام لانے پر

حد سے زیادہ خوش تھا۔ اس نے پھرکہا کہ حضرت محمد

مصطفٰی صلٰی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے کہا کہ

«جنت ماں کے قدموں کے نیچے ہے»۔ اس حدیث کا مطلب

ہے کہ آپ اپنی ماں کی خدمت کریں اور اس کا خیال کریں۔

یقینی طور پر ہے کہ میرے پیروں کے نیچے ہم دونوں

کے لیے جنت تھی۔ میں حیران ہوں کہ اگر میری بیٹی مجھ

پر اگر تھوڑا سا بھی دباؤ ڈالتی تو شاید میں جلد مسلمان ہو

جاتی لیکن میرا بیٹا ہمیشہ یاد دلاتا رہا کہ اللہ سبحان اللہ و

تعالیٰ زبردست منصوبہ بندی کرنے والا ہے اور وہی ہے

«آپ جسے

جو کسی بھی شخص کو ہدایت کرسکتا ہے۔

چاہیں ہدایت نہیں کر سکتے بلکہ اللہ تعالیٰ ہی جسے چاہے

ہدایت کرتا ہے۔ ہدایت والوں سے وہی خوب آگاه ہے»۔

) اچھی چیز یہ ہے کہ اس نے مجھے اسلام

65:82

(قرآن

کے راستہ کی ہدایت دے کر مجھے عزت بخشی اور مجھے

ایک مسلمان بنایا اور انشاءاللہ میں اور میرا بیٹا ہم ساتھ جنت

میں داخل ہوں گے۔ «آمین»