Previous Page  8 / 14 Next Page
Information
Show Menu
Previous Page 8 / 14 Next Page
Page Background

Page 8

The Islamic Bulletin

The Purpose Of Life In Urdu

اور پیغمبروں کے کام کی، زمین پر زندگی کے مقصد کی۔ تو کیسے

ایک چرواہا لڑکا، ریگستان میں پیدا ہونے والا، جوبغیر پڑھے لکھے

بڑھا ہوا اور پڑھ نہیں سکتا – کیسے وہ ان سب چیزوں کی وضاحت

کرسکتا ہے جن کا کبھی اس پر انکشاف ہی نہیں ہوا تھا ۔

بہرحال سب سے زیادہ منفرد چیز جو قرآن کی ہے کہ تمام پچھلی

مقدس کتابوں کی تصدیق کرتا ہے۔ دین اسلام کا اچھی طرح جائزہ لے

کر آپ کو فیصلہ کرنا چاہیئے کہ آپ مسلمان ہو ں، آپ اپنے آپ سے

یہ نہ سوچیں کہ آپ مذہب بدل رہیں ہیں! آپ اپنا مذہب نہیں بدل رہے

ڈالر کا

500

ہیں۔ آپ دیکھئے، اگر آپ کا وزن کم ہو جائے تو آپ اپنا

لباس نہیں پھینکنا چاہیں گے، یقیناً نہیں!آپ اسے درزی کے پاس لے

کر جائیں گےاور کہیں گے کہ سنو ، برائےمہربانی! اسے میرے لیے

تھوڑا سا چھوٹا کر دو! آپ اس میں کچھ صحیح کرائیں گے کیوں کہ

یہ لباس آپ کو پسند ہے۔ اسی طرح اپنے ایمان کے، عزت کے ،

پاکیزگی کے، عیسٰی کی محبت کے، آپ کے خدا سے تعلق کے ساتھ،

آپ کی عبادت، آپ کی سچائی اور آپ کی عظیم خدا کے وقف

ہونے کے ساتھ اسے تبدیل نہ کریں کہ اسے چھوڑ دیں! آپ اس پر

قائم رہیں! لیکن خود کی تصحیح کریں جہاں آپ جانتے ہیں کہ سچ آپ

کو معلوم ہو گیا ہے! یہی سب کچھ ہے۔

اسلام سادہ ہے: صرف گواہی دیتا ہے کہ کوئی عبادت کے لائق نہیں

سوائے عظیم خدا کے۔ اگر میں آپ سے پوچھوں کہ آپ کے والد آپ

کے والد ہیں – آپ میں سے کتنے کہیں گے کہ ہاں، میرے والد میرے

والد ہیں۔ میرا بیٹا میرا بیٹا ہے، میری بیوی میری بیوی ہے، میں ہوں

جو میں ہوں۔ تو پھر کیسے ہے یہ کہ آپ اس بات کی گواہی دیتے

ہوئے گھبراتے ہیں کہ عظیم خدا تمہارا مالک اور تمہارا خالق ہے؟

کیوں آپ غرور کرتے ہیں ایسا کرنے میں ؟ کیا آپ عظمت والے ہیں؟

کیا آپ کے پاس کوئی ایسی چیز ہے جو خدا کے پاس نہیں ہے؟یا

کیاآپ الجھے ہوئے ہیں؟ یہ سوالات ہیں جو آپ خود سے کریں۔

اگر آپ کے پاس موقع ہوتا کہ آپ چیزیں صحیح رکھیں اپنے شعور

سے اورپھر خدا کے ساتھ چیزیں صحیح رکھیں، کیا آپ کو ایسا

کرنا چاہیئے؟ اگر آپ کو موقع ملتا تو آپ پوچھتے خدا سے کے میرا

جو سب سے بہترین کام ہے آپ اس کو قبول کریں، کیا آپ کو ایسا

کرنا چاہیئے ؟ اگر آپ کو ایسا موقع ملے آپ کے مرنے سے پہلے

اور آپ سمجھیں کہ آپ آج رات کو مر سکتے ہیں تو کیا آپ کو کوئی

تردد نہیں ہونا چاہیئے اس بات کی گواہی دینے میں کہ اللہ ایک ہے؟

اگر آپ سمجھیں کہ آپ آج رات کو انتقال کر جائیں گے اور آپ کے

سامنے جنت ہو ا اور پیچھے دوزخ کی آگ، کیا آپ اب بھی ہچکچائیں

گے اس بات کی گواہی دینے سے کہ محمدؐ خدا کے آخری پیغمبر اور

تمام رسولوں کے نمائندے ہیں؟ آپ کو ہچکچانا نہیں چاہیئے اس بات

کی گواہی دینے سے کہ آپ بھی ان بہت سے لوگوں میں شامل ہو

جائیں گے جو اللہ کی کتاب میں اپنا نام درج کرانا چاہتے ہیں۔

لیکن، آپ سوچ رہے ہیں کہ آپ تھوڑی زندگی اور جینا چاہتے ہیں

اور یقیناً، آپ ابھی تیار نہیں ہیں کہ روز عبادت کی جائے! اس لئے

کہ آپ سوچتے ہیں کہ تھوڑی زندگی کو ایسے ہی گزارا جائے۔ لیکن

کب تک تھوڑی تھوڑی زندگی گزاریں گے؟کتنا عرصہ ہوگیا جب کہ

آپ کا سر بالوں سے بھرا ہوا تھا؟ کتنا عرصہ ہوگیا جب کہ آپ کے

بال کالے تھے؟ آپ کے گھتنوں، کہنیوں اور دوسرے حصوں میں

درد رہنے لگا ! کتنا عرصہ ہوگیا جب کہ آپ بچے تھے، بغیر کسی

احتیاط کے بھاگتے تھے، کھیلتے تھے ؟ کتنا عرصہ ہوگیا ان کو؟

یہ کل ہی تو تھا! ہاں۔ اور کل آپ نے مر جانا ہے تو کتنا عرصہ آپ

انتظار کرنا چاہتے ہیں۔

اسلام اعتراف ہے کہ عظیم خدا ہی خدا ہے صرف ایک خدا بغیر کسی

شراکت کے۔ اسلام اعتراف ہے کہ فرشتے ہیں جو کہ ذمہ داری کے

ساتھ پیغمبروں کے پاس وحی لے کر بھیجے جاتے ہیں وہ لے کر

آتے ہیں پیغام رسولوں کے لئے، وہ ہواؤں ، پہاڑوں کو، سمندروں

کو قابو میں کرتے ہیں اور جان نکالتے جن کے لیے خدا حکم دیتا

ہے۔ اسلام اعتراف ہے کہ تمام عظیم خدا کے رسول اور پیغمبر

سچے تھے۔ اور وہ سب عظیم خدا کی طرف سے اس حقیقت کا

اعتراف کرانے کے لیے بھیجے گئے تھے کہ ایک فیصلے کا دن تمام

مخلوقات کے لئے آئے گا۔ اسلام اعتراف ہے کہ تمام اچھائیوں اور

برائیوں کا عظیم خدا حساب لےگے۔ آخر میں ، اسلام اعتراف ہے کہ

اس پر ایمان ہونا کہ ہمیں مرنے کے بعد پھر زندہ ہوناہے۔

ہر مسلمان پر بنیادی ذمہ داری جو عائد ہوتی ہو بہت سادہ ہیں۔ حقیقت

) چیزیں ہیں۔ اسلام ایک بڑے گھر کی طرح ہے۔

5(

میں صرف پانچ

اور ہر گھر کی بنیاد اور ستون ہوتے ہیں جو گھر کو قائم رکھنے

میں مدد دیتے ہیں۔ ستون اور بنیاد اور آپ کو گھر اصولوں کے ساتھ

بنانا پڑے گا۔ ستون ہیں وہ اصول ۔ اور جب آپ گھر بناتے ہیں تو ان

لازمی اصولوں کی پابندی کرتے ہیں۔ سب سے اہم اصول اسلام کا

عقیدہ توحید کو مضبوطی سے تھامے رکھنا۔ کہ اللہ کے ساتھ کسی کو

شریک نہ کرو۔ اللہ کے ساتھ کسی کی عبادت نہ کرو۔ خدا سے کچھ

ایسا نہ کہو جس کے کہنے کا آپ کو حق نہیں ہے، یہ نہ کہو کہ وہ

(خدا) ایک باپ ہے، ایک بیٹا، ایک بیٹی، ایک ماں، ایک چچا، ایک

خالہ، ایک ٹرسٹ کا بورڈ ہے۔ خدا سے کچھ ایسا نہ کہو جس کے

کہنے کا آپ کو حق نہیں ہے، جب آپ گواہی دیتے ہیں تو سزاوار

بھی آپ خود ہیں۔ جو چاہیئں وہ سزا پائیں۔ آپ چاہیں تو اپنے لئے امن

اور جنت کی سزا لیں یا آپ چاہیں تو الجھن، دباؤ، دوزخ کی آگ اور

جسمانی سزا پائیں۔ آپ کی سزا آپ کی ہے۔

تو اپنے آپ سے پوچھئے “کہ کیا آپ گواہی دیں گے کہ خدا صرف

ایک ہے؟” جب آپ خود سے یہ سوال پوچھیں گے تو آپ کو جواب

ملنا چاہئیے “ہاں”، میں گواہی دیتا ہوں”۔ پھر آپ خود سے پوچھیں

اگلا سوال کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ محمدؐ عظیم خدا کے پیغمبر ہیں؟

“ہاں، میں گواہی دیتا ہوں”۔ اگر آپ یہ گواہی دیتے ہیں تو آپ مسلمان

ہیں اور آپ کو خود کو تبدیل نہیں کرنا پڑے گا ۔ صرف اپنے آ پ

کی اصلاح کرنا ہو گی اپنی سوچ میں اور اپنے عمل میں۔

آخر میں ، میں آپ سے سچ اور براہ راست سوال کرتا ہوں کہ: کیا

آپ سمجھے جو میں نے آپ سے کہا؟ اگر آپ اس کو مانتے ہیں جو

میں نے کہا اور اسلام میں داخل ہونے اورمسلمان ہونے کے لیے تیار

ہیں۔ تو مسلمان ہونے کہ لیے آپ کو لازمی ہے کہ کلمہ شہادت کا

اعلان کریں ؛ جو کہ اعلان ہے کہ میں ایمان لایا خدا کے ایک ہونے

پر اور قبول کیاکہ محمدؐ کے خدا کے رسول ہیں۔

ل الہ إل الله محمد رسول الله

نہیں کوئی معبود سوائے اللہ کے اور محمدؐ اللہ کے رسول ہیں

میں گواہی دیتا ہوں کہ خدا صرف ایک ہے۔

میں گواہی دیتا ہوں کہ محمدؐ اللہ کے پیغمبر ہیں۔

http://www.islamicbulletin.org/purpose/shahada/sh_urdu.mp4